دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںمستونگ آپریشن، پاکستانی فورسز کامسلح تنظیم کے 5 افراد ہلاک کرنے کا...

مستونگ آپریشن، پاکستانی فورسز کامسلح تنظیم کے 5 افراد ہلاک کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک جب کہ چھ زخمی ہوگئے۔ ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر مستونگ کے علاقے کردگاپ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اس دوران ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس کے نتیجے میں پانچ حملہ آور ہلاک اورچھ زخمی ہو گئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ان کا یہ کہنا تھا کہ حملہ آور وں کے قبضے سے گزشتہ روز اغواءکئے گئے چار ٹرک ڈرائیور بھی بازیاب کر ا لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز