پنجشنبه, اپریل 10, 2025
Homeخبریںمستونگ: اندھیر نگری چوپٹ راج

مستونگ: اندھیر نگری چوپٹ راج

مستونگ(ہمگام نیوز) اندھیر نگری چوپٹ راج سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کلی تیری اور گردونواح میں گیس نہ ہونے کے باوجود بھاری بھرکم بل ارسال کئے جانے لگے تفصیلات کے مطابق کلی اور گردونواح کے مکینوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ظالمانہ پالیسیوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیری اور مضافات میں گیس بلکل نہیں ہے جنکو گیس حکام نے خود بھی چیک کیا مگر گیس تو کجا گیس کا بو بھی نہیں ہے مگر اسکے باوجود بھاری بھر بل دو ہزار سے تین ہزار روپے تک ارسال کئے جا رہے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے ستم ظریفی یہ کہ گیس بلوں پرآخری تاریخ ادائیگی بھی مہینے کی آخری دنوں میں مقرر کی جاتی ہے جو کہ تنخواہ دار طبقہ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ادا کرنا ناممکن بن جاتا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز