یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمستونگ اور کوئٹہ جیسے واقعات بلوچ نسل کش پالیسیوں کا تسلسل...

مستونگ اور کوئٹہ جیسے واقعات بلوچ نسل کش پالیسیوں کا تسلسل ہیں،؛بی آرپی

جرمنی (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے بی آر پی کی جناب سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کا مقصد بلوچستان میں بڑھتی ہوئی فوجی آِپریشن اورحالیہ برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں سے لاشوں کی برآمدگی جیسے انسانیت سواز واقعات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچ نسل کشی کے خلاف اور انصاف کی اپیل میں نعرے تحریر تھے
مظاہرے کے مقام پر بی آر پی کے رکن وسیم بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں بلوچستان کے طول عرض میں فوجی آپریشنز میں اضافہ ہوا ہے مشکے میں کچھ دن قبل متعدد لوگوں کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ اسی طرح لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کردیا جاتا ہے اور بعد میں ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دی جاتی ہے
مستونگ اور کوئٹہ جیسے واقعات بلوچ قوم کی نسل کشی کے پالیسیوں کا تسلسل ہیں
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یورپ کے تمام مہذب ممالک اور خاص طور پر جرمنی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے سنگین پامالیوں کا نوٹس لیں اور پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچ قوم کی نسل کشی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز