مستونگ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچ آرٹسٹ شیر احمد بلوچ تین سال گزرنے کے باوجود پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے قید سے بازیاب نہیں ہو سکا.
تفصیلات کے مطابق 28 اکتوبر 2016 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ سے گھر میں چھاپے کے دوران پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا شیر احمد بلوچ ولد غوث بخش بلوچ تاحال بازیاب نہ ہو سکے.
بلوچ آرٹسٹ شیر احمد کے لواحقین نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے لخت جگر کی بحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں.
واضح رہے لاپتہ بلوچوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے انکے لواحقین گزشتہ ایک دہائی سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں مگر دوسری جانب بلوچ نوجوانوں کی جبری طور پر گمشدگی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بدستور جاری ہے.