شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن اور مسلح جھڑپوں کی اطلاعات ہیں ۔تفصیالات کے مطابق مستونگ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق دشت ڈگاری کے علاقے میں گزشتہ شام سے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد پیش قدمی کر رہی تھی ۔
ذرائع کے مطابق آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور دیگر بھاری نفری بھی شامل ہے، جبکہ فورسز نے علاقے کے مختلف مقامات پر نقل و حرکت میں تیز دکھائی دے رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح دشت ڈگاری اور گردونواح میں قابض پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
علاوہ ازیں کیچ کے علاقے کلاتک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ روز سے صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جبکہ مختلف مقامات پر مسلح افراد کی سرگرمیوں اور جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق کلاتک، گیبن اور گردونواح میں گزشتہ شام سے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد تعینات ہے، جبکہ علاقے میں نگرانی کے لیے کواڈ کاپٹر مسلسل پروازیں کرتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر سرچ کارروائیاں جاری ہیں۔
اسی دوران موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد کی ایک بڑی تعداد نے کلاتک کے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کی، جہاں گزرنے والی گاڑیوں کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز پر بھی حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ادھر نوشکی بائی پاس پر ایف سی اور نامعلوم افراد کی درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں ۔
شدید فائرنگ کے بعد شہر میں بھگدڑ مچ گئی دیکھتے ہی دیکھتے تمام دکانیں کاروباری مراکز بند کردیئے گئے،عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دریں اثناء نوشکی پدک کوچکی کے مقام پر گزشتہ رات مسلح افراد نے معدنیات لیجانے والی 10 ٹرکوں کو آگ لگادی ۔


