مستونگ(ہمگام نیوز) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض فورسز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا۔
زرائع نے ہمگام نیوز کو بتایا کہ مستونگ کے علاقے اسپنلجی میں کل رات پاکستانی قابض فورسز نے چھاپہ مار کر تین افراد کو جبری لاپتہ کردیا ہے جن کے شناخت رمضان، اقبال اور فاروق کے نام سے ہوئی ہیں۔
اس کے علاوہ، ہمگام نیوز کو یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اسپلنجی کے علاقے مروا سے مزید چار افراد کو قابض فورسز نے جبری لاپتہ کردیا ہے جن کی شناخت اور دیگر تفصیلات تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں۔
خیال رہے کہ قابض فورسز کچھ مہینوں سے اپنی عسکری بربریت میں شدت لاتی ہوئی آئے روز بلوچ نوجوانوں کو لاپتہ کررہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے۔