Homeخبریںمستونگ: نامعلوم مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، دو اہلکار جاں...

مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کا پولیس موبائل پر حملہ، دو اہلکار جاں بحق ایک زخمی

مستونگ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کا پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ قومی شاہراہ پرژلی کے مقام پر سٹی پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک اہلکاروں کی شناخت ہیڈکانسٹیبل امداد علی اور کانسٹیبل نذیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔
لاشوں اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Exit mobile version