کوئٹہ(ہمگام نیوز) مستونگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مستونگ کے علاقے دشت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محمد شاہ کو ہلاک کردیااور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی جبکہ کوئٹہ کے علاقے زرعی یونیورسٹی کے قریب پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت آفتاب اقبال کے نام سے ہوئی ہے جو 27جون کو بارش کے دوران لاپتہ ہوگیاتھا پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی