مستونگ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے اسپلنجی میں فوجی آپریشن، فورسز نے آبادیوں پر دھاوا بول دیا ، فورسز بربریت ، بلاجواز گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ع سراپا احتجاج بن گئے۔
مقامی افراد کے مطابق، ایف سی نے تین دکانداروں اور دو کسانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ہے ،جن میں سے دو کی شناخت یونس ولد بشام اور بلال ولد شیر احمد کے ناموں سے ہواہے ۔
فورسز بربیت کیخلاف لوگوں کی بڑی تعداد نے ایف سی کیمپ کی جانب مارچ کرکے کیمپ سامنے دھرنا دے دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ آئے روز پاکستانی فورسز گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بلاجواز تنگ کرنا اور ایف سی کیمپ میں قید کر کے تشدد کا نشانہ بنانا اب معمول بن چکا ہے، جس کے باعث اسپلنجی کے عوام احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ اگر فورسز نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔