شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںمسجد حرام کے مدرس شیخ عبدالرحمٰن وفات پاگئے

مسجد حرام کے مدرس شیخ عبدالرحمٰن وفات پاگئے

سعودی عرب(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپوٹس کےمطابق مسجدحرام میں 35 برس سے درس دینے والا اور حرم مکی کے سینئر مؤذن اور قصیم کی عدالتوں کے سابق سربراہ شیخ عبدالرحمن العجلان جمعے کی صبح 85 برس کی عمر انتقال کر گئے۔

رپورٹس کے مطابق تین دہائیوں سے مسجد حرام میں تدریس کاعمل جاری رکھنے والا الشیخ عبدالرحمن العجلان 1357 ہجری میں سعودی عرب کے صوبے قصیم میں پیدا ہوئے۔

دیگر زرائع کے مطابق انہوں نے اسکول کی تعلیم بریدہ میں الفیصلیہ اسکول سے حاصل کی جہاں سے وہ 1371 ہجری میں فارغ ہوئے۔ بعد ازاں انہوں نے بریدہ کے تعلیمی ادارے اور پھر امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی میں کلیہ شریعہ میں داخلہ لیا۔ وہ 1386 ہجری میں عدلیہ کے ہائر انسٹی ٹیوٹ میں داخل ہوئے اور وہاں سے فارغ التحصیل ہوئے۔

فارغ ہونے کے کچھ عرصے بعد شیخ عجلان نے ریٹائرمنٹ طلب کر لی اور خود کو شرعی علوم کی تدریس کے لیے مختص کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز