چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمسقط:بلوچی ادبی مجلس (بام) کے زیراہتمام نامور شاعر مرحوم غلام حسین شوھاز...

مسقط:بلوچی ادبی مجلس (بام) کے زیراہتمام نامور شاعر مرحوم غلام حسین شوھاز کی 12ویں برسی کی مناسبت سے ادبی پروگرام کا انعقاد

مسقط (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق مسقط کے علاقے رمیس جالبار باگ میں بلوچی ادبی مجلس (بام) کے زیراہتمام بلوچی زبان کے نامور شاعر مرحوم غلام حسین شوھاز کی 12 ویں برسی کی مناسبت سے بلوچی ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام بلوچی ادبی مجلس (بام) کے صدر نصیر عادل کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اس پروگرام کے مہمان خاص بلوچی زبان کے معروف شاعر مجید عاجز اور قلمکار انور نور تھے۔ جبکہ اعزازی مہمان بلوچی زبان کے سینیئر شاعر واجہ غلام نبی کمال تھے۔ نظامت کے فرائض بلوچی زبان کے معروف شاعر محمد دیدگ نے انجام دیئے۔ پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھی۔ پہلے حصے میں مرحوم غلام حسین شوھاز کی زندگی اور اسکی شاعری کے متعلق واجہ غلام نبی کمال ، نزیر ناصر، محمد دیدگ ، انور نور اور مجید عاجز نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ جبکہ دوسرے حصے میں مشاعرہ ہوا جس میں بلوچی زبان کے شعراء عبید مراد، حکیم سولبندی، عمر فاروق، سید ودار، ھیثم واڈیلا، زبیر حبیب، خمیس تگرانی، لقمان امداد، حمید دردیگ، جمیل گچکی، محمد دیدگ، شبیر نور، نزیر ناصر، غلام نبی کمال ، مجید عاجز اور نصیر عادل نے اپنی دلچسپ اشعار پڑھے ۔ جس کو سامعین بہت پسند کیا۔ پروگرام کے اختتام میں بلوچی ادبی مجلس (بام) کی طرف سے فری کتابیں بھی بانٹے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز