شستون/سراوان (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق 3 اپریل کو نا معلوم مسلح افراد نے ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے علاقے شستون/سراوان میں ایک چوکی پر حملہ کرکے سپاہ پاسداران انقلاب (IRGC) کے ایک اہلکار اسماعیل قلندر زھی کو ہلاک کر دیا تاہم دوسری جانب اس واقعہ کی زمہ داری عسکریت تنظیم جیش العدل نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا کو فون کرکے اس واقعے کی زمہ داری قبول کرلی۔