اسلام آباد (ہمگام نیوز) میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی کی ملاقات ہوئی جس میں سیکیورٹی تعاون، اسمگلنگ، بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے مسلح تنظیموں پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ اتفاق کیا گیا کہ مسلح جہد کار وں کی کاروائیاں دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مسلح جہدکاروں کے خلاف باہمی معاونت کو مزید بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی گفتگو کی اور دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی معاہدے پر بھی جلد از جلد دستخط کرنے پر اتفاق ہوا۔

قابض ایران اور پاکستان دونوں نے بلوچستان پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اپنے قبضہ کو بر قرار رکھنے اور بلوچ جہد کو کاؤنٹر کرنے کے لیے دونوں ممالک اختلافات کے باوجود ایک پیج پر ہیں۔