سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمشرقی یوکرین میں آئندہ دنوں میں لڑائی شدید ہونے کا خدشہ

مشرقی یوکرین میں آئندہ دنوں میں لڑائی شدید ہونے کا خدشہ

کیف (ہمگام نیوز) مشرقی یوکرین کے علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک میں آئندہ دنوں میں لڑائی شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

ڈونباس کہلائے جانے والے مشرقی یوکرین کے علاقے میں آئندہ چند دنوں میں روس اور یوکرینی فوج کے درمیان لڑائی شدید تر ہونے کا خدشہ ہے ۔

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ لڑائی کیئف کے ساتھ تنازع کا ایک اہم مرحلہ ہو گا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق روس اس ہفتے پیر کے دن سے مشرقی یوکرین میں بڑے فوجی حملوں کا آغاز کر چکا ہے۔

زیلنسکی نے کہا کہ روسی افواج نے مشرقی ڈونباس پر قبضے کے لیے وہاں مختلف شہروں پر راکٹ حملوں کے علاوہ توپوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔

یاد رہے کہ روسی فوج نے پہلے یوکرینی دارالحکومت کیئف پر قبضے کی کوشش کی تھی۔ مگر ناکامی کے بعد ماسکو نے ڈونباس کو اپنی لڑائی کا مرکز بناتے ہوئے وہاں فوجی قوت میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ مشرقی یوکرین کے علاقوں ڈونیٹسک اور لوہانسک کو روس نے یوکرین پر حملے سے پہلے آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز