Homeخبریںجنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر افغانستان سےانخلاء ایک اور نائن الیون...

جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر افغانستان سےانخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا: امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک ) امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کا افغانستان سے جنگ میں مکمل کامیابی کے بغیر انخلاء ایک اور نائن الیون کا موجب بنے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی چیئرمین آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی فوجی افغانستان سے مشن کی تکمیل کے بغیر ہی واپس آجاتے ہیں تو دہشت گردوں کو ایک بار پھر منظم اور متحرک ہونے کا موقع مل جائے گا جس سے امریکیوں کو ایک اور نائن الیون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version