مشکے (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو بلوچوں کو جبری طور پر اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے تحصیل مشکے سے پاکستانی فورسز نے دو بلوچوں کو جبری طور پر اغوا کر کے خفیہ ٹارچر سیل منتقل کر دیا ہے.
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا بلوچوں کی شناخت شاہجہاں ولد عبدالکریم اور فیض ولد دلمراد سکنہ تنک مشکے کے ناموں سے ہو گئی ہیں.
علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں بلوچ فرزندوں کو دو دن قبل پاکستانی فورسز نے کسی کام کے بہانے مین کیمپ بلایا تھا، وہاں پہنچ کر نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.






