مشکے( ہمگام نیوز ) مشکے قابض پاکستانی فورسز کی بربریت جاری ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے مشکے اور گرد و نواح میں قابض فورسز کی بربریت جاری، یاد رہے ایک ہفتہ قبل قابض پاکستانی فورسز نے مشکے کے مختلف علاقوں کنڈری ، کوہ سفید ،ٹوبہ ، سولیر اور راغے ، شنگر، بیرونٹ،گچک کا گہیراو کر کے خونریز آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، دوران آپریشن قابض پاکستانی فورسز کی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی عام آبادی پرشیلنگ ، بمباری اور فائرنگ سے تیس کے قریب بے گناہ بلوچ فرزندوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں ، جن میں خواتین اور بچے بہی شامل ہیں ، دوران آپریشن قابض فورسز نے ایک سو سے زائد بے گناہ بلوچوں کو اغوا بہی کر لیا ہے ، تا ہم فورسز اب تک بہاری تعداد کے ساتھ علاقے میں موجود مزید بربریت کا خدشہ ۔