مشک(ہمگام نیوز) مشکے اور کولواہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری، نوکجورندیک سے 4افراد حراست بعد لاپتہ۔کولواہ سے لاپتہ 7افراد کی شناخت ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کا مشکے اور کولواہ میں آپریشن جاری ہے ۔آج بروز جمعرات کو فوج نے مشکے کے علاقے نوکجو رندیک کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی ۔قیمتی سامان لوٹ لئے ،گھرو ں کے دروازے و کھڑکیاں توڑدیں ۔خواتین بچوں کو ہراساں کرنے کے بعد حبیب ولد محمد، نورا ولد مہیم خان، منیر ولدیوسف اورسلام ء ملا حسو نامی 4افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔جبکہ کولواہ کے علاقے گند چائی میں فوج کے ہاتھوں لاپتہ کئے گئے افراد میں 7کی شناخت رشید ولدسردو، دلمراد ولدصوالی، جمال ولدہیشو، شعیب ولدعظیم، منیر ولد امام بخش، عطاولدرمضان اورعقیلولد موسیٰ کے ناموں سے ہوگئی –


