پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںمشکے میں ایک شخص ملٹری کیمپ طلبی کے بعد جبراً لاپتہ

مشکے میں ایک شخص ملٹری کیمپ طلبی کے بعد جبراً لاپتہ

آواران : (ہمگام نیوز) بلوچستان کے شہر آواران کے علاقے مشکے شڑدوئی تنک کے رہائشی حاصل ولد محمد حسن نامی شخص کو فورسز نے اپنی چوکی طلب کرنے کے بعد جبراً لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو فورسز نے ایک اور علاقہ مکین کے ساتھ پنڈکی میں واقع چوکی پر طلب کیا جب وہ دونوں گئے تو حاصل کو حراست میں لے لیا گیا اور اسکے ساتھی کو چھوڑ دیا گیا۔

بتایا جارہاہے کہ حاصل کو یہ تیسری بار ہے فورسز جبری طور پر لاپتہ کر رہا ہے۔ اس سے قبل انہیں دو دفعہ غیر قانونی حراست میں لیکر لاپتہ کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز