ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںمشکے میں خسرہ کی وباء سے 5بچے جاں بحق

مشکے میں خسرہ کی وباء سے 5بچے جاں بحق

آواران (ہمگام نیوز ) مشکے میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ،خسرہ کی وباء سے 5بچے جاں بحق،اور چالیس سے زائد متاثرہوگئے،مذید ہلاکتوں کا خدشہ ہے ، تاحال طبی امدادمی ٹیمیں علاقے میں پہنچ نہیں پائی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقہ مشکے میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی ہے ۔مشکے کندڑی میں خسرہ کی وباء سے اب تک 5بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق ممتاز احمد ولد رحیم جان قوم حسنی بلال جان ولد جان محمد قوم حسنی چنگیز ولد غلام رسول قوم حسنی محمد عاصم ولد عبدالحق قوم حسنی ،بی بی شائستہ بنت حاجی محمد یعقوب قوم محمد حسنی خسرہ کی وباء سے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ اس حوالے سے ڈی ایچ او آواران سے میڈیا نمائندوں نے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو اس نے رابطہ سے انکار کیا ۔ علاقہ لوگوں نے میڈیا نمائندوں کو فون کرکے بتایا کہ مشکے کندڑی میں خسرہ کی وبائی مرض سے پانچ بچے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ 40سے زائد افراد متاثر ہیں اور مذید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے ۔ علاقے میں طبی امدادی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچ پائی ہیں اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں بھیج دیئے جائیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز