آواران (ہمگام نیوز) مشکے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ مشکے کے علاقے گجر کے مقام قلات چیر میں پیش آیا جہاں قتل ہونے والے شخص کی شناخت زاکر علی ولد جمال خان کے نام سے ہوئی۔
تاہم آخری اطلاعات تک قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔