کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مشکے میں فوجی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے. ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا ہے کہ جمعرات کی شب سرمچاروں نے مشکے کے علاقے بنڈکی میں واقع پاکستانی آرمی کی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے.
میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.