چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںمشکے میں فورسز پراسنائیپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل...

مشکے میں فورسز پراسنائیپر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران کے علاقےوادئ مشکےمیں فورسز کیمپ کے نزدیک چوکی پر اسنائیپر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی۔

انھوں نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانچ اگست کی شام سات بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے ضلع آواران کے علاقےوادئ مشکے ،رونجان میں واقع کیمپ کے نزدیک پہاڑی پر واقع چوکی پر اسنائیپر سے حملہ کیا ،جس کے نتیجےمیں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ترجمان نے کہاکہ حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے اسنائپر ٹیم کی جانب سے کیاگیا ،اسنائپر ٹیم اپنے جنگی تربیت کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے فورسز پر حملہ آور ہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت سے جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز