Homeخبریںمشکے و تربت: 2 لاش برآمد و 9 بلوچ فرزند بازیاب

مشکے و تربت: 2 لاش برآمد و 9 بلوچ فرزند بازیاب

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)مشکے پاکستانی آرمی نے زیر حراست دو بلوچ فرزندوں کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دئیے، اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مشکے کے علاقے چرچری میں پاکستانی آرمی نے اچانک آبادی پر فائرنگ کرنے کے بعد دو لاشوں کو چھوڑ کر واپس اپنی کیمپ چلے گئے ،لاشوں کی شناخت سرور ولد حصو جو کالار کچھ کا رہائشی تھا، جبکہ ایک لاش کی شناخت مجاہد جو شریکی مشکے کا رہائشی تھا سے ہوا، جنکو پاکستانی فورسز نے 27 فروری کو حراست بعد لاپتہ کیا تھا جبکہ تربت ومشکے سے 9بلوچ فرزند اپنے گھر پہنچ گئے جن کو پاکستانی فورسز نے مختلف علاقوں سے اغواء کیاگیا تھا جو گزشتہ رات پاکستانی خفیہ ٹارچل سیلوں سے بازیاب ہوگئے بازیاب ہونے والے بلوچ فرزندوں کے نام دو مہینہ قبل اغواء ہوئے بلنگور رہائشی خلیل ولد عبداللہ ،سلیم ولد حمزہ تنگ کروس ،دشت،چار مہینہ قبل اغواءء ہوئے حاجی عبدالغنی ،پیدارک سے تین مہینہ قبل اغواء ہوئے دلاور ولد ابا بگر اور تمپ میں ایک ماہ قبل اغواء ہوئے ملاممتاز ،داد رحمان ،ماسٹر شوکت،ساجدبلوچ، مشکے سے چھ مہینہ قبل اغواء ہوئے شریف ولد نوربخش شامل ہے

Exit mobile version