مشکے (ہمگام نیوز) پاکستانی فوج نے زیر حراست پانچ بلوچ فرزند وں کو شہید کر دیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح پاکستانی فوج نے مشکے گجر پاکستانی آرمی کیمپ میں پانچ بلوچ فرزندوں کو لائن سے کھڑا کر کے گولیوں سے شہید کر دیا،لوگوں کے مطابق گجرپاکستانی آرمی کیمپ کے سامنے روڈ کے اوپر لوگوں کے سامنے پانچوں افراد کو کھڑا کر کے گولیوں سے شہید کر دیا گیا،شہید ہونے والے افراد میں نیک محمد ولد ہیبت بلوچ جنکو فروری کے ماہ مشکے منجھو میں دوران آپریشن حراست بعد لاپتہ کیا گیا۔ عبدالکریم ولد روزی، اور اللہ بخش ولد نبی داد جنکو18 جون مشکے راغے درمیانی پہاڑی علاقوں میں دوران آپریشن کوہ سفید سے حراست بعد لاپتہ کیا گیا۔سرفراز بلوچ جنکو پانچ روز قبل مشکے پروار سے آرمی نے گرفتار کرنے بعد لاپتہ کیا تھا۔عبدو بلوچ کو مشکے لاکھی آپریشن میں کچھ روز قبل لاپتہ کیا گیا،مقامی لوگوں کے مطابق پاکستانی فوج نے ان پانچوں افراد کو گجر ملٹری کیمپ کے سامنے گولیوں سے شہید کر دیا ،۔تاحال لاشیں ملٹری کیمپ کے سامنے پڑی ہیں ،مقامی انتظامیہ نے لاشیں لے جانے کی کوشش کی جس پر ایک فوجی اہلکار نے انھیں واپس جانے کو کہا کہ جب ہم بولیں گے تب آنا۔


