یکشنبه, دسمبر 29, 2024
Homeخبریںمشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شادی تقریب کے دوران ایک بلوچ فرزند...

مشکے: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں شادی تقریب کے دوران ایک بلوچ فرزند اغواء

مشکے (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کے علاقے مشکے میں قابض پاکستانی فورسز نے شادی کی تقریب کے دوران ایک بلوچ نوجوان کو زبردستی حراست کے بعد ایف سی کیمپ منتقل کر دیا۔

مشکے سے اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فوج نے10 ستمبر کو شادی خانہ آبادی کی تقریب کے دوران ایک نوجوان عقیل ولد رحمت کو زبردستی حراست کے بعد ایف سی کیمپ منتقل کیا،واضع رہے کہ اسی شادی میں دولہا عبدین ولد حمزہ سکنہ جیبری کو بھی قابض پاکستانی فورسز نے جبری حراست کے بعد اغوا کیا جن کا زریعہ معاش محنت مزدوری تھا۔

انسانی حقوق کے ادارے قابض پاکستانی فورسز کی بلوچستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے کر بلوچ نوجوانوں کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار اداکرکے بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کے ریاستی دہشتگردی سے محفوظ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز