یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمشہد جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی

مشہد جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی

مشہد(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شہری نجیب اللہ گورگیج ولد تورخان ساکن شیرآباد زاہدان کو آج صبح کے وقت ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد میں پھانسی دے دی گئی ـ
رپورٹ کے مطابق اس بلوچ شہری پر منشیات فروشی الزام عائد جسے 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا ـ

مزکورہ شخص کو جیل حکام نے اہل خانہ کو بتائے بغیر پھانسی دے دی اور وہ اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات نہیں کر سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں قابض ایران کی جیلوں میں بلوچ شہریوں کو پھانسی دینے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے صرف 2021 میں رپورٹروں کی اعداد و شمار کے مطابق پھانسی پانے والے 74 بلوچ شہریوں کی شناخت درج کی گئی ہے۔ جن پر جھوٹے الزامات لگا کر انہیں گرفتار کیا گیا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز