یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںمشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک بلوچ شہری کو پھانسی دے دی گئی۔

مشہد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 27 نومبر کو طلوع آفتاب کے وقت مشہد کی وکیل آباد جیل کے اہلکاروں نے تیرہ سال قید کے بعد ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے اسے پھانسی دے دی ـ

اس بلوچ شہری “محمد عمر خامہ ایجباری کی شناخت صوبہ رضوی خراسان کے شہر سرخس کے علاقے مرزی شلغمی گاؤں سے ہوئی ہے۔

اس بلوچ شہری پر لگائے گئے الزام کو ’’قتل‘‘ قرار دیا گیا ہے۔

ایک باخبر ذرائع نے کہا: اس دوران محمد عمر نے قتل کے الزام کو بارہا مسترد کیا ہے اور یہاں تک کہ پچاس کے قریب گاؤں والوں نے اس کی بے گناہی کی گواہی دی ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح بلوچوں کے لیئے ایرانی عدالتی نظام نے محمد عمر کو پھانسی دینے کا حکم دیا ہے۔

اس بلوچ شہری کے اہل خانہ جمعہ کی سہ پہر چار بجے کے قریب پھانسی سے قبل آخری بار ملنے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے حالیہ دنوں میں قابض ایران نے مختلف شہروں کی جیلوں میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دینے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز