چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمصری عدالت کا کالعدم الاخوان المسلمون کے 12 ارکان کی سزائے موت...

مصری عدالت کا کالعدم الاخوان المسلمون کے 12 ارکان کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ

قاہرہ(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق مصر کی ایک اعلیٰ عدالت نے کالعدم مذہبی و سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے بارہ ارکان کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان میں کالعدم جماعت کے دو سینیر رہنما بھی شامل ہیں۔

عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے کالعدم الاخخوان المسلمون کے 31 ارکان کی سزائے موت میں تخفیف کردی ہے اور انھیں عمرقید کی سزا سنائی ہے۔الاخوان کے ان کارکنان کے خلاف 2013ء میں قاہرہ میں احتجاجی دھرنے کے دوران میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔

مصر کے اعلی عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سزائے موت پانے والے افراد نے جرائم پیشہ گروہوں کو مسلح کیا تھا۔انھوں نے شہریوں پر حملے کیے تھے،پولیس سے مزاحمت کی تھی۔ان کے پاس آتشیں ہتھیار گولہ بارود اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی تھا۔

ان پر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت، حکام کی مزاحمت اور سرکاری املاک پر قبضے اور توڑ پھوڑ کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی تھی اور عدالت میں یہ تمام الزامات درست قرار پائے تھے۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت کا یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس کےخلاف کسی اور اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر نہیں کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز