شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںمغربی بلوچستان میں ایرانی فوجی تقریب پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

مغربی بلوچستان میں ایرانی فوجی تقریب پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

تہران(ہمگام نیوز)ایران میں نوروز کے جشن کے موقع پر فوجی تقریب پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے ، سنی بلوچ گروپ’’انصار الفرقان” نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک بلوچ گروپ “انصار الفرقان” نے ایرانی سال نو کے تہوار نوروز کے موقع پر فوجی تقریب پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق مذکورہ سنی بلوچ گروپ کی جانب سے موصول ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے جابہار کے اقتصادی زون میں ایرانی فورسز کے ایک مجمع کو نشانہ بنایا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ حملے کے وقت یہ فوجی ایرانی سال نو کے تہوار نوروز کو منانے میں مصروف تھے۔ بیان میں انصار الفرقان نے اس کو “مجوسیوں کا تہوار نوروز”قرار دیا۔ “انصار الفرقان” نامی گروپ عام طور پر مغربی بلوچستان کے جنوب میں سرگرم رہتا ہے جہاں اسٹریجک اہمیت کا حامل شہر جابہار واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز