پنجشنبه, دسمبر 26, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اور بلوچ نوجوان...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک اور بلوچ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں ایک اور بلوچ نوجوان کومسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ـ
تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز سے تعلق رکھنے والے نبیل سقاری ولد حاجی ملک محمد کی ہاتھ بندھے گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ لاش سرباز کے داخلی راستے پر کسی جنگل میں ملی ہے۔

مقتول نبیل سقاری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نبیل سقاری گیارہ دن قبل گھر والوں سے یہ کہ کر چلا گیا کہ وہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیئے جا رہا ہے۔
ـ
یاد رہے کہ گزشتہ دن اسی سرباز شہر میں دو بلوچ نواجونوں کو اسی طرح نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ـ علاقائی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کاروائیاں قابض ایرانی دہشت گرد سپاہ پاسداران انقلاب کے حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی ہیں جو بلوچ علاقوں میں خوف کی فضا برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز