چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ طالبعلم جانبحق

سرباز ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو بلوچ طالبعلموں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج مغربی مقبوضہ بلوچستان میں نا معلوم مسلح افراد نے سرباز شہر جکیگور کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو بلوچ طالبعلم سعید ولد باران اور عطا ولد علی کو قتل کر دیا۔

ـعینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کچھ وقت سے مغربی مقبوضہ بلوچستان میں اس انداز کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے خصوصاً ایران میں عوامی مظاہروں کے بعد تو ان واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز