شنبه, مارچ 14, 2026
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز کے اہلکاروں کے حملے میں...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز کے اہلکاروں کے حملے میں اہم ساتھی ناکو شریف شہید ہوئے: بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ 25 جون 2021 کو مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پیشین میں پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسیز کے اہلکاروں نے فائرنگ کرکے تنظیم کے اہم ساتھی ایوب بلوچ عرف ناکو شریف کو شہید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک کے ساتھ ناکو شریف کی وابستگی گزشتہ 13 سالوں سے تھا۔ انہوں نے مسلح جدوجہد کا آغاز 2008 سے کیا اور بعد ازاں 2018 میں بلوچ لبریشن آرمی میں شمولیت اختیار کیا، اس دن سے لیکر زندگی کے آخری لمحے تک تنظیم کے منشور، فکر اور اصولوں کے ساتھ مخلصی اور ایمانداری سے جڑے رہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تیرہ سال کے دورانیے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے شہید ناکو شریف کو جھکانے کیلئے نا صرف مراعات کی پیشکش کی بلکہ ان کے گھر پر متعدد بار جارحیت کرکے اہلخانہ کو اذیتیں دیں تاکہ وہ مجبور ہوکر سرنڈر کرے۔ مگر ناکو شریف انتہائی مضبوط آعصاب کے مالک تھے جس نے آخری دم تک حوصلہ اور جرات مندی کے ساتھ قومی فکر پر ڈٹے رہنے کی ٹانی۔

آزاد بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل بھی ناکو شریف قومی تحریک اور مسلح جہد میں آزادی پسند ساتھیوں کو سنبھالنے اور تنظیمی استحکام کیلئے قدرتی طور پر ماہرانہ صلاحیتوں کے مالک تھے، اس وجہ سے ان کے گزشتہ کردار، تجربہ اور اہلیت کو نظر میں رکھتے ہوئے انہیں شروع دن سے ہی بی ایل اے کے ذمہ دار ساتھیوں کے صف میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید ناکو شریف کا تعلق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ملانٹ سے ہے۔ انہوں نے کیچ سمیت مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قومی آزادی کیلئے ناقابل فراموش خدمات انجام دیے اور گزشتہ ایک عرصہ سے تنظیمی فیصلے کے تحت مغربی مقبوضہ بلوچستان میں اہم ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے آخر میں کہا کہ شہید کی مستقل مزاجی اور گراں قدر قربانیوں کو بی ایل اے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز