Home انٹرنشنل مغربی ممالک نے یوکرین میں فوجی بھیجے تو روس کا مدّ مقابل...

مغربی ممالک نے یوکرین میں فوجی بھیجے تو روس کا مدّ مقابل نیٹو بن جائے گا۔ پیسکوف

0

ماسکو (ہمگام نیوز) روس صدارتی پیلس کے ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی یوکرین میں فوجی بھیجنے کی خواہش نے ایسا تناو پیدا کیا ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

یوکرین میں فوجی بھیجنے کی خواہش سے متعلق فرانس اور امریکہ کے سرکاری نمائندوں کے بیانات کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "فرانس اور امریکہ کے یوکرین میں فوجی بھیجنے کا مطلب اصل میں نیٹو اور روسی فوجیوں کو آمنے سامنے لانا ہو گا۔ یہ ایک ایسا تناو ہے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ یقیناً اس کے مقابل خصوصی احتیاطیں اور تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

پیسکوف نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ پیسکوف کے یوکرین سے متعلق بیان کو بھی خطرناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھا کہ "یوکرین کو ، روسی زمین کے اہداف پر برطانوی اسلحے کے ساتھ حملہ کرنے کا، حق حاصل ہے"۔

Exit mobile version