تل ابیب (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس آرمی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے فارسی اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے لوگوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں اور وہ شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔ پانی کے کمی کا مسئلہ انتہائی آسانی سے دور ہوسکتا ہے جیسا کہ ہم اسرائیل میں اپنے پانی صاف کرنے کی میسر سہولیات سے کر رہے ہیں۔
اسرائیلی ڈیفنس آرمی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے لوگ بے روزگاری کا بھی شکار ہیں لیکن بجائے ان کی مدد کی جائے سپاہ پاسداران انقلاب ان کو گولیوں کا نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسا کیوں ہے؟ مزید سوال اٹھاتے ہوئے اسرائیلی ڈیفنس آرمی کا سوال اٹھاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سراوان واقعے جہاں نہتے بلوچ تاجروں کو گولیوں سے نشانہ بناکر قتل کیا گیا کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟