شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پبجگور اور خضدار سے 2 نوجوان جبری لاپتہ ، تربت اور پنجگور سے تین بازیاب ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر کو پنجگور کے علاقے عیسیٰ سے بصیر احمد ولد سدھیر کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیا، جس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
علاوہ
اسطرح خضدار سے اطلاعات کے مطابق 29 اکتوبر کو عبدالستار ولد جان محمد کو ریاستی حمایت یافتہ ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نال بازار سے اغوا کر لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے علی آباد کوشقلات سے جبری لاپتہ ہونے والے دو نوجوان، شاہجان ولد عبدالمجید اور عبدالحفیظ ولد ماسٹر مولابخش، بازیاب ہو کر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔
دونوں نوجوانوں کو 27 اکتوبر کو فورسز نے حراست میں لیا تھا اور وہ یکم نومبر کو رہائی کے بعد گھر پہنچے۔
علاوہ ازیں پنجگور سے بھی جبری گمشدگی کے شکار نوجوان ضمیر ولد نورالحق بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ انہیں 29 اکتوبر کو فورسز نے حراست میں لیا تھا۔
تاہم اسی روز پنجگور سے حمزہ ولد محمد عالم اور شاہ حسین ولد شفیع جان کو بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا، جو تاحال بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔


