Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان سے تین افراد کے نعشیں برآمد، ایک لاپتہ طالبعلم کی...

مقبوضہ بلوچستان سے تین افراد کے نعشیں برآمد، ایک لاپتہ طالبعلم کی لاش بھی شامل

شال(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے تین مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد جبکہ ایک لاپتہ طالبعلم کی لاش بھی شامل ہے

موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق لاپتہ طالبعلم کی لاش مقبوضہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے برآمد ہوئی ہے جس کو مار کر بند بوری پھینک دیا گیا تھا۔ لاش کی شناخت نسیم ولد حاجی دوست محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی پچھلے ایک دہائی سے تواتر کے ساتھ جاری ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کا موقف ہے کہ اس طرح کے واقعات میں قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیاں براہ راست ملوث ہیں۔

اس کے علاوہ، چمن کے علاقے گڑنگ سے بھی ایک لاش ملی ہے جس کی شناخت عثمان غنی ولد سلطان کے نام سے ہوئی ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے جبکہ لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایک اور شخص کی لاش جھل مگسی گنداواہ کے قریب سے برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نواب ولد رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا ہے۔

Exit mobile version