بلیدہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوشندر بلیدہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گُھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند لیاقت ولد داد محمد کو ایک سال قبل پاکستانی قابض فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گوشندر بلیدہ سے جبری طور پر گمشدہ کرنے کے بعد ریاستی اذیت خانوں میں منتقل کر دیا تھا جو آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے لیاقت کی بازیابی کی تصدیق کردی۔