Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان فائرنگ اور دیگر مختلف واقعات میں 6 افراد...

مقبوضہ بلوچستان فائرنگ اور دیگر مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے

شال( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان شال سمیت مختلف علاقوں پنجگور، لسبیلہ ،حب سوراب، قلات اور خضدار میں فائرنگ، اغوا کے بعد قتل اور لاشیں ملنے کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات مطابق پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کے اندر گائنی وارڈ کے سامنے مسلح گاڑی سوار افراد کی فائرنگ سے گرمکان کے رہائشی موسیٰ ولد محمد ہلاک ہوگئے۔

سوراب کے علاقے گدر کے مقام جیوہ سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملنے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب قلات کے علاقے سنگداس کے قریب سے بھی فائرنگ سے قتل کیے گئے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلات منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مقتول کی شناخت اور قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر سے تعلق رکھنے والے تاجر محمد فیاض نامعلوم افراد کی فائرنگ ہلاک ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق انہیں چیک پوسٹ کے قریب شاہراہ پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ صبح گھر سے وڈھ بازار میں واقع اپنی دکان کی جانب جارہے تھے۔ مقامی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حب چوکی ساکران روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ عامر ولد عبدالخالق نامی شخص جانبحق ہوگیا ۔

شال ہزارگنجی میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ٹینگیانی مری برادری کا نوجوان جان بحق ہوگیا ، قاتل فرار ہوگئے ،واقع بعد نعش شیخ زید ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

دریں اثناء بیلہ قومی شاہراہ پر جام یوسف آباد کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق شخص کی لاش قریبی اسپتال اوتھل منتقل کردی گئی، جہاں اس کی شناخت ڈاکٹر احمد دین جاموٹ کے نام سے ہواہے۔

حادثے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز