شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان واشک کے علاقے اورماگئے میں گزشتہ روز مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے شخص کی لواحقین نے لاش روڈ پر رکھ احتجاج ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورماگئے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا تھا. آج مقتول کے لواحقین نے نعش سی پیک لنک روڈ پر رکھ احتجاج کیا.
علاوہ ازیں ژوب سردار طاہر کاکڑ نامعلوم مسلح افراد کی فائزنگ سے جان بحق ہو گئے۔ آج صبح 8 بجے کے قریب جب وہ اپنے گاؤں شہابزئی کی جانب ژوب کوئٹہ مرکزی شاہراہ کی طرف سے جا رہے تھے، گاڑی میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے سردار طاہر کاکڑ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سردار طاہر کاکڑ موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ بعد میں ان کی لاش سول ہسپتال ژوب لائی گئی ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیاگیا۔
دوسری جانب مستونگ بائی پاس علیزئی روڈ پر فائرنگ، وائس چیئرمین یونین کونسل صدیق آباد امتیاز احمد ولد محمد وارث قوم ابابکی جاں بحق، ایک شخص زخمی ہوا ،
دریں اثناء وڈھ کلی صالح محمد میں مسلح افراد نے مولانا عبدالصمد کے بیٹے حزیفہ کو قتل کردیا ۔


