شال ( ہمگام نیوز ) اسلام کوٹ کے قریب گاؤں گڑھو کاچیلا کے نزدیک آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ افراد ٹریکٹر سے کھیتی باڑی کر رہے تھے۔ بارش کے دوران وہ ایک جھاڑ کے درخت کے نیچے پناہ لیے ہوئے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔
جاں بحق ہونے والوں میں تاج محمد شاہ، ساجن میگھواڑ اور ایک کمسن بچہ امرت میگھواڑ شامل ہیں۔
واقعے کے وقت درخت کے نیچے مجموعی طور پر 13 افراد موجود تھے، جن میں سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔
تربت میر آباد کے جنگل سے ایک مقامی شخص شیر جان ولد نور محمد کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں تاہم جسم پر گولیوں کے نشانات نہیں پائے گئے۔
دریں اثناء
تربت کے علاقے دشت چیری کنچتی میں زمباد گاڑی کی ٹکر سے ایک کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت نائیدہ بنت نور بخش سکنہ کنٹیدار، دشت کے نام سے ہوئی ہے۔


