یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج نے تجابان میں دو نوجوانوں کو...

مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج نے تجابان میں دو نوجوانوں کو جبراََ اغوا کر لیا

کیچ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ کے علاقے تجابان میں قابض پاکستانی فوج نے دو بلوچ نوجوانوں کو جبراً اغوا کر لیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت اقبال ولد میراں اور دوست ولد حاجی بادل کے نام سے ہوئی ہے۔

اہل خانہ نے حکومت پاکستان اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان نوجوانوں کو رہا کیا جائے اور اگر انہوں نے معاشرے یا ریاست کے خلاف کام کیا ہے تو انہیں اپنے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ریاستی جبری گمشدگیوں کے خلاف اور جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے افراد کے باحفاظت بازیابی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیم انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے ان نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں گمشدگیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز