قلات(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر قلات کے علاقے مغلزیی میں گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے حاجی عبدالعزیز مغل کی زرعی ٹیوب ویل کا کیبل تار چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کیبل تار کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق قلات شہر میں چوری کی وارداتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ شہری انتہائی پریشان ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ان وارداتوں کو رکنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں.


