پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 6 بلوچ بازیاب ہوگئے

مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 6 بلوچ بازیاب ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مختلف اوقات میں مقبوضہ بلوچستان مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 6 بلوچ بازیاب ہوگئے۔

جبری طور پر اغواء ہونے افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا میں مذکورہ افراد کے بازیابی کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 6 افراد بازیاب ہوگئے ہیں۔

تنظیم نے جبری اغواء ہونے والے افراد کی تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ بازیاب ہونے والوں میں عبید عارف سکنہ دشت، امیں شکاری سکنہ پسنی، امام اسحاق، عرفان امام بخش سکنہ بلنگور، واحد دادشاہ سکنہ سامی کلگ اور منظور حسین سکنہ میناز بلیدہ شامل ہیں۔

واضح رہے مذکورہ افراد میں سے عبید عارف جو بلوچی زبان کا شاعر ہے، ان کو قابض پاکستانی فوج نے 18 نومبر 2019 کو جت دشت سے اغواء کیا تھا، جبکہ امین شکاری سکنہ پسنی کو 25 نومبر 2018 کو پسنی اور امام بخش اسحاق کو ڈھائی سال قبل دشت مزن بند سے اغواء کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز