کوئٹہ (ہمگام نیوز) بالیچہ کے رہائشی سلمان سمیت دو افراد کی لاشیں برامد۔ لیویز ذرائع کے مطابق سلمان ولد فتح محمد نامی شخص کی لاش برامد کرلی گئی جسے گولیاں مار قتل کردیاگیا تھا۔ جبکہ بلوچستان کے علاقے قلات سے نوجوان کی لاش برآمدشناخت نہ ہوسکی ۔قلات لیویز کے مطابق قلات کے علاقے سب تحصیل جوہان ملگان کے مقام سے ایک نوجوان کی لاش برآمدکرلی گئی جس کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاہے ،لیویز حکام نے لاش کو قبضے میں لیکرہسپتال منتقل کردی ،ڈاکٹرز کے مطابق لاش چار سے پانچ روز پرانی ہے ،تاہم لاش کی شناخت نہ ہوسکی ،حکام نے لاش کو شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ روانہ کردیاہے ۔


