مستونگ / پشین ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ اور پشین کے علاقہ سرانان میں قابض پاکستانی وحشی فورسز ترجمان آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ
مستونگ میں ایک کاروائی دوران مسلح افراد کو کواڈکاپٹر زریعے نشانہ بنایا جس میں 3 مسلح شخص مارے گئے جبکہ پشین سرانان میں کاونٹر ٹیرزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی جھڑپ دوران 6 مسلح افراد مارے گئے ۔
سیاسی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ فورسز خصوصا سی ٹی ڈی نے ہمیشہ جبری لاپتہ افراد کو جعلی مقابلوں اور فورسز کے ٹارچر سیلوں میں قتل ہونے والےنہتے شہریوں کے قتل چھپانے کیلے مقابلے کا نام دیتے آئے ہیں ۔


