پیر, مئی 20, 2024
ہومخبریںمقبوضہ بلوچستان کے وسائل قابض شیطانستان (پاکستان) کے صوبہ پنجاب کے لیے...

مقبوضہ بلوچستان کے وسائل قابض شیطانستان (پاکستان) کے صوبہ پنجاب کے لیے زندگی : قابض پنجاب کے وسائل محکوم بلوچستان کے لیے موت

شال:(ہمگام نیوز) بلوچستان کے لوٹ مار کی دولت سے قابض شیطانستان (پاکستان) پنجاب کے وزیر اعلی مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کر دیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کینسر اسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا، ان کو کینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے کینسر اسپتال کے لیے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹر بلانے کی اور مریضوں کے تیماروں کے لیے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے، پنجاب کے پہلے سرکاری کینسر اسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کینسر اسپتال میں بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے جبکہ دوسری طرف بلوچستان کے اپنے لوگ زچہ بچہ اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے مررے ہیں کیونکہ شیطانستان ( قابض پاکستان)نے مقبوضہ بلوچستان میں اپنے کٹھ پتلی ریموٹ کنٹرول نمائندہ بناے ہوے ہیں جو قابض کی مفادات میں اپنا سرزمین اور وسائل کو دینے میں سہولت کار بنے ہوے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز