کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، پنجگور اور کیچ کو بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے سے معطل ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے جیکی گور مند 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کے باعث گوادر، پنجگور اور کیچ کو بجلی کی سپلائی 15 سے زائد گھنٹوں سے معطل ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کیسکو کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن پر مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بجلی بحال کردی جائیگی۔


