پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںمقبوضہ سندھ : چینی انجنیئر پہ بم حملہ

مقبوضہ سندھ : چینی انجنیئر پہ بم حملہ

سکھر( ہمگام نیوز) مقبوضہ سندھ کے شہر روہڑی کے قریب نامعلوم ملزمان نے چینی انجینئر کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔بم دھماکہ 3 بجکر 45 منٹ پر پٹنی تھانے کی حدود میں چینی انجینئر کی گاڑی رینجرز کی سیکیورٹی میں جب روہڑی کے قاسم علی پیٹرول پمپ پہنچی تو اسی دوران سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹ گیا۔دھماکے کے نتیجے میں چینی انجینئر کا قافلہ محفوظ رہا تاہم وہاں موجود ایک ٹرک کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہوگیا، جسے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز