جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںمقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کو سعودی عرب مسترد کرتی ہے۔ سعودی...

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اقدامات کو سعودی عرب مسترد کرتی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے: وزیرخارجہ

جنیوا(ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جنیوا میں اقوام متحد کے اجلاس میں کہا کہ ان کا ملک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے کیونکہ ان اقدامات سے فلسطینی علاقوں میں تشدد کو مہمیز ملی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں تقریر کررہے تھے۔ کہ ہم مشرقی القدس سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لیے اسرائیلی اقدامات کو مسترد کرتے ہیں۔فلسطینی تنازع کا عرب امن اقدام کی بنیاد پر حل تلاش کیا جانا چاہیے۔ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور امدادی سامان پہنچانے کے لیے کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’فلسطینی نصب العین کو ہماری پالیسی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے تاکہ وہ اپنی سرزمین کو واپس لے سکیں۔

انھوں نے ایک روز قبل میڈیا سے انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ مشرقی القدس میں اشتعال انگیزی اورغزہ میں کشیدگی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انھوں نے سعودی عرب کے اس دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا تھا کہ فلسطینی ،اسرائیلی تنازع کے جامع حل کے بغیرمشرق اوسط میں استحکام نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مشرقی القدس (یروشلیم) سے فلسطینی شہریوں کی ان کے آبائی مکانوں سے جبری بے دخلی کی بھی مذمت کرتا ہے۔مشرقی یروشلیم فلسطینیوں کی سرزمین ہے،ہم یہ قبول نہیں کرسکتے کہ اس شہر کو کوئی نقصان پہنچائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز